برازیلن راہبہ کے انتقال کے بعد اب معمر ترین خاتون کا اعزاز کس کے پاس ہے؟

0

حال ہی میں 116 سال کی عمر میں وفات پانے والی برازیلین راہبہ کے بعد اب دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز برطانیہ کی 115 سالہ ایتھل کیٹرہیم کے پاس آچکا ہے۔

ایتھل کیٹرہیم نے 30 اپریل 2025 کو 116 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی برازیلی راہبہ سسٹر اینا کینابارو لوکاس کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ایتھل کیٹرہیم 21 اگست 1909 کو انگلینڈ کے شہر شپٹن بیلنگر میں پیدا ہوئیں اور اس وقت برطانیہ کی سب سے معمر ترین شہری بھی ہیں۔

ایتھل اپنی طویل عمر کا راز تنازعات سے بچنے اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے میں سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “کبھی بھی بحث نہ کرو”۔ انہوں نے 18 سال کی عمر میں برطانوی راج کے دوران ہندوستان میں نینی کے طور پر کام کیا، پھر 1933 میں بریگیڈیئر نورمن کیٹرہیم سے شادی کی اور مختلف ممالک میں رہائش اختیار کی۔

ایتھل کے دو بیٹے تھے جن میں سے دونوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ وہ تین پوتیوں اور پانچ پڑپوتوں کی دادی ہیں۔

اب تک کی سب سے طویل عمر پانے والی خاتون:

دنیا کی سب سے طویل عمر پانے والی خاتون کا ریکارڈ فرانس کی جین کلیمنٹ کے پاس ہے جنہوں نے 122 سال اور 164 دن کی عمر پائی۔ ان کی عمر کا ریکارڈ 1997 میں ان کے انتقال کے وقت تک برقرار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں