بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

0

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں