بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کا بدتمیزی کرنے والے سپر اسٹارز کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

0

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے انہیں فلموں میں کرداروں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ گلزار کی فلم ‘کوشش’ میں ان کی جگہ جیا بچن نے کام کیا کیونکہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنی عزت پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

موشومی چٹرجی نے 1967 کی فلم ‘بالیکا بدھو’ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 70 کی دہائی میں امیتابھ بچن، ونود کھنہ، راجیش کھنہ جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، جبکہ ونود مہرا کے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مقبول ہوئی۔ 1985 کے بعد وہ مرکزی کرداروں کے بجائے معاون کرداروں میں نظر آئیں۔ حال ہی میں وہ 2025 کے اوائل میں ریلیز ہونے والی بنگالی فلم ‘آری’ میں جلوہ گر ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں