بابراعظم پاکستان کرکٹ کے ‘سب سے بڑے برانڈ، اسٹار’ قرار

0

سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ کا ‘سب سے بڑا برانڈ، اسٹار’ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کی مقبولیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی فارم اور مسلسل پرفارمنس سے مقام بنایا ہے، انکے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑھتے فالوورز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے خلاف بابراعظم کی اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ انکی بیٹنگ نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور ‘کلاسک’ بیٹر کی یاد تازہ کی۔

انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں