اوسلو (ناروے) میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کا روح پرورخصوصی خطاب

0

ناروے کے شہر اوسلو میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مرکز دارالعرفان منارہ سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اپنے فقید المثال بیان سے حاضرین محفل کو مستفید کیا

شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی
مرحوم امیر محمد اکرم اعوان مفسر قرآن و مذہبی پیشوا کے جان نشین بھی ہیں اور اس وقت تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر بھی ہیں۔

شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی
جی الون ساکر مسلم سینٹر یس آئم کی سپیشل دعوت پر آج مورخہ بروز اتوار جماعت اہلسنت مسجد اوسلو (ناروے) میں تشریف لائے تو حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔

شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی
کی آمد کے موقع پر میزبانوں میں جناب محترم حاجی چودھری ارشد عزیز وڑائچ صاحب آف ساروکی، جناب محترم حاجی چودھری اظہر اقبال آف رندھیر، جناب محترم ملک حمزہ سلطان عوان آف کوٹلہ شامل ہیں۔

آج کی اس تقریب کے مہمان خصوصی شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کو ان کی آمد پر مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور نہایت عقیدت و احترام سےپھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر جماعت اہلسنت مسجد کے امام و خطیب جناب محترم سید نعمت علی شاہ بخاری، مسجد کے نائب صدر جناب محترم خالد محمود شیخ آف لالہ موسی سمیت مسجد کی پوری انتظامیہ اور تمام مہمانوں کی طرف سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس پرمسرت تقریب کی نقابت کے فرائض جماعت اہلسنت مسجد کے امام و خطیب جناب محترم سید نعمت علی شاہ بخاری صاحب نے ادا کیے، تقریب کا آغاز باقاعدہ قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا جسکا شرف اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے سابق امام و خطیب استاد محترم جناب مولانا حافظ محبوب الرحمن نے حاصل کیا۔

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نظرانہ عقیدت
جناب محترم عبدالمنان نے پیش کیا۔

شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی
نے اپنی آمد کے موقع پر خوبصورت انداز میں قرآن و سنت کی روشنی میں امت کی اجتماعیت کے ساتھ اخلاقیات والدین کے ساتھ سلوک پر ایمان افروز بیان فرمایا۔

اللہ رب العزت آپکے اس خطاب پر ہم سبکو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ ہمیشہ اپنے نبی کی اس امت کے لیے عافیت والے معاملے و سلامتی عطا فرمائے آمین!

{ يَا رَبِّ, لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِي لِجَلَالِ وَجْهِكَ, وَلِعَظِيمِ سُلْطَانِكَ }

‏( اے میرے رب میں تیری ایسی تعریف کرتا ہوں جو تیری ذات کے جلال اور تیری سلطنت و عظمت کے لائق ہے سبحان اللہ بے شک)

اس پروگرام میں اوسلو کمیونٹی کی بھرپور شرکت جماعت اہلسنت مسجد کی پوری انتظامیہ کے علاوہ علمائے اکرام مساجد اور فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران مذہبی سیاسی سماجی افراد کو بھی مدعو کیا گیا اللہ رب العزت سبکا آنا قبول و منظور فرمائے آمین!

مولانا حافظ محبوب الرحمن صاحب نے پوری امت کے لیے اجتماعی دعا فرمائی، اللہ ربّ العزّت ہم تجھ سے راہنمائی اور ہدایت کے طلبگار ہیں، ہمیں سیدھے راستہ پر چلانا وہ راستہ جس پر چلنے والے تیرے انعامات سے نوازے جاتے ہیں، یا اللہ ہمیں ایمان کی حالت میں زندہ رکھنا اور ایمان کی حالت میں موت دینا آمین! اے اللہ جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں اے رب العالمین ہم سب پر اپنی لامحدود رحمتوں کا فیض عطا کر دے اور ہمارے دلوں کو سکون دے ہماری دعاؤں کو اپنی رضا کے مطابق قبول کر کے ہماری تمام مشکلیں ختم کر دے جو اس وقت پوری دنيا میں ظاہری پوشیدہ بیمار ہے ان سبکو اپنی رحمت سے مکمل شفائے کاملہ و عاجلہ مستعملہ عطا فرما جو مرحومین دنیا فانی سے جا چکے ہیں انکی مغفرت فرما ہمارے سبکے گھروں کے اندر دین اسلام کی فکر عطا فرما ہم سبکو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پکا سچا امتی ہونے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین!

میزبانوں کی طرف سے سب مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، فیس بک پیجز و دیگر میڈیا نمائندگان نے پروگرام میں شرکت کی، اس موقع پر نور پاک میڈیا کے ایم ڈی جناب محترم عامر لطیف بٹ نے پورا پروگرام لائیو نشر کیا، اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔

آخر میں تمام میزبانوں کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، آج کے پروگرام میں جن حضرات نے بھی جس بھی حیثیت سے حصہ ڈالا ہے اللہ تعالی ان سبکو قبول و منظور فرماۓ، شرف عظیم اور جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین!

خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں