اوسلو ( ناروے) افواج پاکستان کے شاندار آپریشن “بنیان مرصوص” کی بہترین کامیابی پر سفارت خانہ پاکستان کے سینیئر آفیسر ویلفیئر اتاشی جناب محترم آصف حمید سمیت سفارت خانہ کے تمام سٹاف کو خصوصی طور پر مبارکباد دینے کے لیے آج بروز بدھ مسلم لیگ نون ناروے کے تنظیمی رہنماؤں چیئرمین مسلم لیگ ن ناروے جناب حاجی خالد نظیر بٹ، صدر مسلم لیگ ن ناروے شاہد تنویر بٹ، مسلم لیگ ن ناروے کے ایڈوائزر چوھدری حاجی محمد ناصر ، منور ڈار صاحب، ذولفقار گوندل صاحب، جناب عادل منصور سمیت دیگر نے سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔
آج کی اس ملاقات میں آصف حمید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئےافواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، افواج پاکستان نے آپریشن” بنیان مرصوص” کی شاندار تکمیل پر الحمد اللہ اپنی قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا جس پر ہم ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ظلم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توفیق دی, پاکستان کی جانب سے دیا گیا ردعمل مشترکہ عسکری ہم آہنگی جدید جنگی شعور نیٹ ورک بیسڈ وارفیئر اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی اعلیٰ مثال تھا, بری بحری فضائی اور سائبر محاذوں پر مکمل ہم آہنگی سے 26 سے زائد دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس نے کامیابیوں و کامرانیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں، جنہوں نے اس جنگ کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اللہ تعالی ان کی شہادتوں کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، جو غازی بن کر آئے ہیں وہ سب اس قوم کی آنکھوں کے تارے ہیں ماشاءاللہ مسلح افواج کے اس عمل کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا نے سراہا اورتسلیم بھی کیا ہے، افواج پاکستان کو یہ کامیابی اللہ رب العزت نے اس قوم کے بلند حوصلے اور دعاؤں کے سبب عطا کی ہے، اللہ پاک نے پاک فوج کو ناقابل شکست قوت دی، مسلح افواج کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور غیبی نصرت پر شکر گزار ہیں، اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم دیا ہے کہ جب ان پر ظلم ہو تو وہ اس کا جواب دیں ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ میدان جنگ میں اپنے عزم کو فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی معرکہ حق میں کامیابی پر پوری قوم پاک افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے اسی دعا کے ساتھ اللہ رب العزت ہمیں ہر شر سے محفوظ فرمائے آمین!
سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید صاحب نے تمام معزز مہمانوں اور ساتھ ناروے میں بسنے والی پوری پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جو انہوں نے 11 مئی کو ایک مکمل پرامن احتجاج کر کے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا سفارت خانہ کی طرف سے ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالی افواج پاکستان کو سدا شاد و آباد ہمیشہ سلامت رکھے آمین ثم آمین!
افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
تحریر و خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی