حال ہی میں امریکا کی ایریزونا ریاست کے لیک ہیواسو (Lake Havasu) میں ہونے والی سالانہ اسپیڈ بوٹ ریس کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فریڈم ون ریسنگ ٹیم کی اسپیڈ بوٹ جو تقریباً 200 میل فی گھنٹہ (322 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ رہی تھی، اچانک 30 فٹ (9 میٹر) ہوا میں بلند ہو کر مکمل طور پر قلابازی کھاتی ہوئی پانی پر واپس آتی ہے اور جیت جاتی ہے۔
اسپیڈ بوٹ نے ہوا میں مکمل بیک فلپ کیا اور پانی میں گرنے کے باوجود ریس مکمل کی اور 200.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر جیت حاصل کی۔
بوٹ میں موجود دونوں ریسنگ ڈرائیورز نے حفاظتی ہارنس اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جس کیوجہ سے وہ معمولی چوٹوں کے ساتھ محفوظ رہے۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے 20 سیکنڈ کے اندر موقع پر پہنچ کر ڈرائیورز کو محفوظ طریقے سے نکالا۔
یہ واقعہ بوٹ کے ڈیزائن کی وجہ سے پیش آیا جسے پانی کی سطح پر ہائیڈروپلین کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسپیڈ بوٹ کے ہوا میں بلند ہونے کی ممکنہ وجوہات میں تیز ہوائیں اور پروپیلر کی ترتیب میں تبدیلیاں بھی شامل تھیں۔