اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل
تین دہائیوں تک فلم انڈسٹری میں راج کرنے والی ثنا کو جنون کی حد تک فٹنس کا شوق ہے اور وہ جم سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ثنا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کر رہی ہوتی ہیں۔
ثنا نے اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی بنیان نما ٹی شرٹ اور ٹراؤز پہنا ہوا ہے۔ یہ قدرے مختصر اور جم میں عمومی طور پر استعمال ہونے والا تنگ سا لباس ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا اس لباس میں مختلف وزشیں کر رہی ہیں جن میں ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ثنا کا یہ روپ ایک آنکھ نہ بھایا اور ان کے لباس پر انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین نے لکھا نے کہ لباس کے چناؤ میں اپنے مذہب اور ثقافت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل بے حیائی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر کا ہی خیال کرلینا چاہیے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب جعلی اور شہرت کی ناکام کوششیں ہیں۔